فلپائنی باکسرمینی پیکیاو کرنل بن گئے
منیلا:فلپائن کے سابق چیمپیئن باکسر اور رکن سینٹ مینی پیکیاو کو ترقی دے کر کرنل بنا دیا گیا ۔ گزشتہ روز ایک تقریب میں مقامی کمانڈر نے انہیں کرنل رینک کے بیجز لگائے ۔38سالہ باکسر2006میں پہلی مرتبہ فوج کی ریزرو فورس کا حصہ بنے تھے۔ باکسنگ کیریئر میں کامیابیوں کے ساتھ وہ سیاست میں بھی نمایاں ہوئے اور اب سینیٹ کے رکن بھی ہیں۔پروفیشنل باکسنگ کیریئر سے ریٹائرمنٹ کے باوجود آئندہ سال پھر رنگ میں اترنے کی تیاری کر رہے ہیں۔