اسلام آباد۔۔۔۔پاکستانی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بتایا ہے کہ حکومت پاکستان حج کوٹے میں اضافہ کرانے کیلئے کوشاں ہے۔ سعودی عرب سے گفت و شنید ہورہی ہے۔ گزشتہ سال پاکستان سے ایک لاکھ89ہزار210حاجی ارض مقدس پہنچے تھے۔ پاکستان کی آبادی میں اضافے کے مدنظر حج کوٹہ بڑھوانے کی کوششیں چل رہی ہیں ۔ منظوری کی صورت میں پاکستان کا حج کوٹہ 2لاکھ 7ہزا ر تک پہنچ جائیگا۔