Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وڈ کی ' مکاباز' کی جھلکیاں

بالی وڈ کی نئی فلم ' مکاباز' کی جھلکیاں منظرعام پر آگئیں۔ فلمساز انوراگ کشیپ کی نئی فلم ' مکاباز'کی کہانی ایک ایسے نوجوان کی کہانی ہے جو مکابازی میں مہارت رکھتا ہے مگر سیاسی معتبر شخصیات سے الجھنے کے سبب اس کی صلاحیتوں کو پس پشت ڈال دیاجاتاہے۔ سیاسی مسائل میں گھرے نوجوان کی کہانی جو اپنے آپ کو منوانے کیلئے ہر محنت کرگزرتا ہے۔فلم میں 'مکاباز' کا مرکزی کردار اداکاروینیت کمار نبھارہے ہیں جبکہ اداکار جمی شیرگل فلم میں ویلن اور ایک سیاسی اثر رسوخ رکھنے والے بھگوان داس مشرا نامی شخص کا کردار نبھارہے ہیں۔ اداکارہ زویا حسن بھی فلم کا حصہ ہیں فلم اگلے برس ریلیز ہوگی۔
 

شیئر: