Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القدس:امت مسلمہ کیلئے ایک اور زخم----سعودی اخبار ات کی شہ سرخیاں

8دسمبر جمعہ کو شائع ہونیوالے سعودی اخبارات المدینہ اور عکاظ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں :
المدینہ
    ٭  القدس کا جمعہ ۔۔ پوری دنیا میں غیض و غضب کی لہر چھاگئی۔امریکہ کے فیصلے سے فلسطینی عوام کے مسلمہ حقوق تبدیل نہیں ہونگے، سعودی عرب۔
    ٭   سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا۔
    ٭   مشرقی القدس، فلسطینی ریاست اور مغربی القدس اسرائیل کا دارالحکومت ہے، روس۔
    ٭   القدس کی قانونی پوزیشن یہ ہے کہ وہ قابض طاقت کے کنٹرول میں ہے ، مصر۔
    ٭   امریکی فیصلہ اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانونی نظام میں نقب زنی ہے، اردن
    ٭   جرمن حکومت ٹرمپ کے فیصلے کے ساتھ نہیں۔
    ٭   ٹرمپ اعتدال اور سکون کا مظاہرہ کریں، برطانیہ ۔
    ٭   مسلمانان عالم ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف آواز بلند کریں، ملائیشیا۔
    ٭   حوثی باغیوں نے جنرل پیپلز کانگریس کے ایک ہزار رہنماؤں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
    ٭   سعودی وزارت انصاف نے مملکت کی عدالتوں میں زنانہ دفاتر کی تعداد بڑھا دی۔
*******
عکاظ
    ٭   القدس۔۔۔امت مسلمہ کیلئے ایک اور زخم۔
    ٭   ٹرمپ کا فیصلہ غیر ذمہ دارانہ ہے، اسکا کوئی جواز نہیں، سعودی عرب۔
    ٭   ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے ۔
    ٭   القدس کے موضوع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔
    ٭   امریکہ میں انجیلی عیسائیو ں نے ٹرمپ کو القدس فیصلے پر مجبور کیا۔
    ٭   قطر نے فرانس کی حمایت حاصل کرنے کیلئے اربوں ڈالر لٹا دیئے۔
    ٭   فرانسیسی صدر نے قطری حکام سے انتہا پسندوں کی فنڈنگ بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔
    ٭   الاخوان آزادی سے مزے لوٹ رہے ہیں، دہشتگردی پر چپ سادھے ہوئے ہیں،برطانوی وزیر خارجہ۔
    ٭   25برس بعد امام مسجد نبوی آج جمعہ کو محراب رسول سے جماعت کی امامت کرینگے۔
*******

شیئر: