Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں سے الحدیدہ کا ضلع آزاد کرالیا

ریاض۔۔۔۔یمن کی سرکاری فوج نے الحدیدہ کا الخوخہ ضلع حوثیوں کے قبضے سے آزاد کرالیا۔ یمنی فوج نے حوثیوں کے دفاتر ، سرکاری عمارتوں اور آبادی کے اطراف فوجی تعینات کردیئے۔ سعودی عرب کی زیر قیادت عرب اتحاد کے طیاروں نے سرکاری فوج کو فضائی تحفظ فراہم کیا ۔ سرکاری فوج الخوخہ اور حیس شہروں میں داخل ہوگئی۔ فریقین کے درمیان گھمسان کے معرکے ہوئے۔ عرب لڑکاطیاروں نے المخا کے اطراف حوثیوں کے ٹھکانوں پر زبردست بمباری کی۔

شیئر: