الجوف میں رضاکار شاہراہوں پر افطاری کی تقسیم میں مصروف
الجوف میں رضاکار شاہراہوں پر افطاری کی تقسیم میں مصروف
جمعہ 21 مارچ 2025 0:17
رضاکاروں نے 22 ہزار 800 افطار پیکٹس تقسیم کیے (فوٹو ایس پی اے)
الجوف ریجن میں رضاکار تنظیم کی جانب سے شہر کی مختلف شاہراہوں پر لوگوں میں افطار پیکٹ تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق رضاکار تنظیم کے ذریعے مختلف عمر کے 241 رضاکاروں نے 12 فیلڈ سائٹس پر 22 ہزار 800 افطار پیکٹس تقسیم کیے۔
مختلف عمر کے 241 رضاکاروں نے افطاری تقسیم مہم میں حصہ لیا (فوٹو ایس پی اے)
رضاکار تنظیم کے اہلکاروں نے رمضان المبارک کے دوعشروں کے دوران 9617 گھنٹے رضاکارانہ خدمات انجام دیں۔
احسان پلیٹ فارم کے تعاون سے علاقے کے رضا کار مختلف اہم ومصروف شاہراہوں پر افطار کے وقت سے کچھ دیر قبل پہنچ جاتے ہیں تاکہ روزہ داروں کو افطاری مہیا کی جاسکے ۔