ریاض۔۔۔سعودی وزارت انصاف نے غیر ملکی زبان میں ڈپلوماحاصل کرنیوالے سعودی مترجمین کیلئے ملازمتوں کا اعلان کردیا۔ 4ہزار ریال تنخواہ دی جائیگی۔ وزارت انصاف نے فلپائنی، انڈونیشی، ترکی، اردو ، تھائی ، سری لنکن، تامل، سواہلی، ایتھوپین اور ویتنامی زبانوں کے سعودی ترجمان طلب کئے ہیں۔ امیدوار کیلئے ضروری ہے کہ اسے فوری ترجمہ کرنا آتا ہو اور مذکورہ زبانوں سے عربی اور عربی سے مذکورہ زبانوں میں تحریری ترجمہ کی صلاحیت رکھتے ہوں۔کم از کم ثانوی پاس ہوں۔25ربیع الاول 1439ھ تک درخواستیں دی جاسکتی ہیں۔