Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاسٹل کی خلاف ورزی کرنے والے طلباء کی 2سال تک معطلی

    حیدرآباد۔۔۔۔۔یونیورسٹی آف حیدرآباد میں نومبر میں ہاسٹل کی تلاشی کے دوران مبینہ نامناسب رویہ پر6 ہفتہ تا 2 سال کے عرصہ کے دوران  10طلبہ کو تعلیمی پروگراموں اور ہاسٹلس سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ یونیورسٹی کے اعلیٰ ترین ادارے ایکزیکٹیو کونسل نے 2دسمبر کو 3 طلبہ کو تعلیمی سال و ہاسٹل سے 2سال کیلئے جبکہ 7 طلبہ کو6 ہفتوں کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ 3نومبر کی شام لڑکوں کے ہاسٹل کی اچانک تلاشی پر ایک کمرہ میں لڑکی پائی گئی تھی ۔ یونیورسٹی کے قوانین کے مطابق لڑکوں کے ہاسٹل میں لڑکیوں کو جانے کی اجازت نہیں  ۔ اس تلاشی پر برہم بعض طلبہ نے عہدیداروں کا گھیراؤ کرتے ہوئے انہیں دھمکیاں دیں۔ یونیورسٹی نے اس واقعہ کی جانچ کیلئے  ایک کمیٹی قائم کی ۔ کمیٹی نے 3طلبہ کو 2 سال کیلئے جبکہ 7طلبہ کو6 ماہ کیلئے معطل کرنے کی سفارش کی ۔

شیئر: