نئی دہلی.... وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات اسمبلی انتخابات کےلئے لوگوں سے بڑھ چڑھ ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ مودی نے ٹویٹ کر کے کہا کہ پہلے مرحلے کی پولنگ شروع ہو گئی ہے۔ ووٹروں سے اپیل ہے کہ بڑی تعداد میں گھر وں سے نکلیں اور ریکارڈ ووٹنگ کریں۔ خاص طور پر نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے رائے دہی کا استعمال ضرور کریں۔