کوہلی اور انوشکا کی شادی، ایڈیلیڈ گراونڈ کی پیشکش
ایڈیلیڈ:ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کو آسٹریلیا کے ایڈیلیڈ ، اوول کرکٹ گراونڈ میں شادی کرنے کی پیشکش کر دی گئی ہے۔اس گراونڈ پر ویرات کوہلی نے ہرفارمیٹ کی کرکٹ میں 8اننگز کھیل کر 89کی اوسط سے 624رنز بنائے ہیں۔ میڈیا کے مطابق کوہلی اور انوشکا کی شادی کی تقریب رواں ماہ کے آخر میں اٹلی میں منعقد کیے جانے کی اطلاعات کے بعداسٹیڈیم انتظامیہ نے ایڈیلیڈ کرکٹ گراونڈ میںشادی کی پیشکش کی ہے۔گراونڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اینڈریو ڈینیلزنے گفتگوکے دوران تقریب کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کی اور کہا ہے کہ شادی کی میزبانی ہمارے لئے خوشی کا باعث ہوگی اور اس گراونڈ سے کوہلی کی مزید خوشگوار یادیں وابستہ ہو جائیں گی۔ ڈینیلز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر ہندوستانی کپتان اپنی شادی کیلئے اس اسٹیڈیم کا انتخاب کرتے ہیں تو ان کی شادی کی تقریب یادگار ثابت ہوگی۔