کراچی .. کراچی میں تاوان کے بعد بچے کو رہا کرنے والے 2ملزمان مارے گئے۔گلستان جوہر کے علاقے کامران چورنگی کے قریب سی پی ایل سی اور پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر مشترکہ کارروائی کرکے اغوا کاروں کو ہلاک کردیا۔ مارے گئے ملزمان کی شناخت ظہیر مرزا اور ذکی کے نام سے ہوئی ہے۔ملزمان نے 3 دن قبل ڈیفنس سے ایک بچے کو اسکول سے واپسی پراغوا کیا بعد میں 3 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کے بعد بچے کو چھوڑا تھا۔ اغوا کاروں کے قبضے سے تاوان کی رقم، ایف آئی اے کا جعلی کارڈ اور مغوی بچے کی والدہ کا موبائل فون بر آمد ہوا ہے۔