Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی میں اسموگ پر آئی سی سی کااقدام

 
دبئی(ایجنسیاں) ہندوستانی دارالحکومت میں گزشتہ دنوں ہو نے والے ہند سری لنکا ٹیسٹ میچ کے دوران آلودگی کی بدترین صورتحال نے آخر کا ر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کو کسی اقدام پر مجبور کر ہی دیا اور مستقبل میں وہاں کسی میچ کے انعقاد کے حوالے سے فضائی آلودگی کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس میچ کے دوران سری لنکن کھلاڑی ماسک پہن کر کھیلنے پر مجبور ہو تھے جبکہ کئی کھلاڑیوں کی طبیعت بھی خراب ہوتی رہی اور میچ کئی مرتبہ روکنا پڑا ۔ سری لنکن ٹیم انتظامیہ کے مسلسل احتجاج اور ناراضی کے بعد انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ نئی دہلی کو مستقبل میں کرکٹ میچوں کی میزبانی دینے سے پہلے آلودگی یا اسموگ کے مسئلے کو بھی پیش نظر رکھا جائے تاکہ دوبارہ کوئی ناخوشگوار صورتحال پیدا نہ ہو۔آئی سی سی ترجمان کے مطابق کونسل کے آئندہ اجلاس کے دوران بھی یہ مسئلہ زیر غور آئے گا۔

شیئر: