واشنگٹن۔۔۔ یوایس جمناسٹکس کے سابق ڈاکٹر لیری نیسر کو بچیوں سے زیادتی کرنے کے جرم پر 60 برس جیل کی سزا سنادی گئی۔54 سالہ ڈاکٹر لیری نیسر امریکی جمناسٹکس کے مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی سینٹر پر بطور ڈاکٹر کام کرتے رہے تھے۔ ان پر اپنے کیریئر میں 100 سے زائد بچوں سے ظلم کرنے کا جرم ثابت ہوگیا تھا۔ ان پر اسی نوعیت کے3 الزامات عائد ہیں۔انھوں نے جرائم کا اعتراف کیا ہے۔واضح رہے کہ حکام نے ان کے ذاتی کمپیوٹر سے37 ہزار سے زائد فحش ویڈیوز بھی برآمد کی تھی۔