Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرفتاری کاحکم غیر آئینی ہے، سابق ارجنٹائنی صدر

ارجینٹائن ۔۔۔ارجنٹائن کی ایک عدالت نے سابق صدر کرسٹینا کرشنر کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ سابق صدر پر الزام ہے کہ انہوں نے 1994ء میں دار الحکومت بیونس آئرس میں ایک یہودی مرکز میں ہونیوالے بم دھماکے میں ایرانی تعلق کو چھپانے کی کوشش کی تھی۔ دھماکے میں 85افراد ہلاک ہو ئے تھے۔عدالت نے ملکی سینیٹ کو احکامات جاری کیے ہیں کہ سابق صدر کو فوجداری مقدمات سے حاصل استثنیٰ ختم کیا جائے۔دوسری جانب 64سالہ سابق صدر نے ایک پریس کانفرنس میں اس عدالتی حکم نامے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی گرفتاری کا حکم ملک میں قانون کی حکمرانی کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ ان کیخلاف الزامات سیاسی نوعیت کے ہیں۔

شیئر: