بیجنگ.... چین میں ویب استعمال کرنے والے صارفین اس وقت حیران رہ گئے جب ایک وڈیو دیکھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ ایک شفاف پلاسٹک کی شیٹ سے اس کے پیچھے کھڑا شخص نظر آنا بند ہوگیا۔ چین کی مشہور ویب سائٹ ویبو میں بتایا گیا تھا کہ یہ شخص ایک پتلی سی پلاسٹک شیٹ تانے کھڑا تھا۔ جیسے جیسے یہ پلاسٹک شیٹ کو ہٹاتا رہتا اس کا جسم واضح ہوتا رہتا۔ اس وڈیو کو اب تک 21.4ملین افراد دیکھ چکے ہیں اور انہوں نے اسے مختلف نیوز میڈیا پر بھی ری ٹیوب کردیا۔ ایک صارف کا کہناتھا کہ اس طرح کی شیٹ میدان جنگ میں فوجیوں کیلئے بیحد مفید ثابت ہوگی۔ چین کی پبلک سیکیورٹی کی وزارت کے اعلی افسر چین شیکو نے کہا کہ یہ شیٹ ایک ایسے کپڑے سے تیار کی گئی ہے جو شفاف ہے اور اس شیٹ سے گزر کر روشنی اس انسان کو چھپا دیتی ہے جس کے گرد یہ کپڑا لپٹا ہوا ہوتا ہے۔