Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت کی برطرفی ہمارا مشن ہے ،طاہر القادری

لاہور...پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے اتوار کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ملاقات کی ۔ سانحہ ماڈل ٹاون اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری نے اپنے3 مطالبات پھر دہرائے۔ انہوںنے کہا کہ پرامن طریقے سے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا حق موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ نے چھپا ہوا سچ بے نقاب کردیا۔ آئینی طریقے سے موجودہ حکومت کو برطرف کرنا ہمارا مشن ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کی تفتیش کرنے کے لئے پانامہ پیپرز کیس کی طرز پر جے آئی ٹی تشکیل دی جائے۔ باقر نجفی کی رپورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ کو ذمہ دار قرار دیا گیا۔شیخ رشید نے کہا کہ ظلم کے خلاف طاہرالقادری کے ساتھ پورا پاکستان ہے۔ تحریک انصاف،پیپلزپارٹی ،پی ایس پی ،جماعت اسلامی ،قائد لیگ اور دیگر جماعتوں نے بھی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جھوٹ اور کرپشن کی سیاست ختم ہوگی۔ یہ لوگ 30 مارچ سے پہلے کک آوٹ ہوجائیں گے ۔پاکستان میں شریف خاندان کی سیاست ختم ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے جنکی قسمت میں رسوا ہونا لکھا ہو وہ جہاں بھی جائیں رسوا ہی ہوتے ہیں بعد میں بھولے بن کے پوچھتے ہیں مجھے کیوں نکالا ۔

شیئر: