Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپانی بادشاہ 2019ء میں تخت سے دستبردار ہو جائیں گے

ٹوکیو۔۔۔جاپان کے مقبول بادشاہ آکی ہیٹو 30 اپریل  2019ء کو تخت سے دستبردار ہو جائیں گے۔ یکم مئی  2019ء سے اْن کے بیٹے ولی عہد نارْوہیٹو تخت نشین ہو جائیں گے۔ جاپانی بادشاہ کی تخت سے دستبرداری کا فیصلہ جمعہ کو ہونے والی امپیریل ہاؤس کونسل کے اجلاس میں کیا گیاجس کی صدارت وزیراعظم شینزایبے نے کی۔ جاپانی بادشاہ نے اگست 2016ء میں تخت سے دستبردار ہونے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ امپیریل ہاؤس کونسل کے فیصلوں کی منظوری وزیراعظم کی کابینہ کے 8 دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں دی جائے گی۔
 

شیئر: