دبئی.... متحدہ عرب امارات محکمہ ٹیکس نے واضح کیا ہے کہ یکم جنوری 2018 ءسے 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس کارکن اور گھریلو ملازم لانے پر بھی ہوگا۔ ویلیوایڈڈ ٹیکس کے نفاذ سے معاشی اخراجات پر غیر معمولی اثرات مرتب نہیں ہونگے۔ ابتداءمیں لوگوں کو اضافی خرچ محسوس ہوگاپھر رفتہ رفتہ وہ اس کے عادی ہوجائیں گے۔