امریکی صدر کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے، میکرون
پیرس: فرانسی صدر ایمانول میکرون نے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کے سامنے یہ بات واضح کردی ہے کہ فرانس بیت المقدس کو اسرائیل کا دار الحکومت تسلیم کرنے کے امریکی صدر کے فیصلے کو قبول نہیں کرتا ۔
فرانس اس فیصلے کو نہ صرف مسترد کرتا ہے بلکہ اسرائیلی وزیر اعظم کو مشورہ دیتا ہے کہ بحران سے نکلنے کے لئے فلسطینیوں کے حوالے سے جرا¿ت مندانہ اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے یہ بات اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے فیصلے پر افسوس ہے۔ پیرس اس کی تائید نہیں کرتا۔
بیت المقدس تازہ ترین، یہاں کلک کریں