Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’نوٹ بندی ‘‘کا جواب ’’ووٹ بندی‘‘سے

لکھنؤ۔۔۔۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ ملک میں نوٹوں کی منسوخی اور اشیاء و خدمات ٹیکس( جی ایس ٹی) سے سب سے زیادہ کاروباری طبقہ متاثر ہوا۔یادو نےگجرات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوٹو کی منسوخی سے ملک کی اقتصادی حالت خراب ہوگئی ۔ انہوں نے کہا کہ تجارت پیشہ افراد کے تحفظ کیلئے قانون وضع کیا جائیگا۔ یادو نے کہا کہ حکومتیں ہمارے اور آپ کے ووٹوں کی بدولت بنتی ہیں۔ملک میں کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔ ایس پی صدر نے کہا کہ نوٹوں کی منسوخی کا اثر گجرات میں پڑا جس کا جواب گجرات کے عوام نے ووٹ بندی سے دیا۔

شیئر: