Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھانا میں کرتب دکھانیوالے نے ٹیبل کو بچے سمیت دانتوں سے اٹھالیا

عکرہ .....  گھانا کے دارالحکومت عکرہ کے قریب لباڈی ساحل پر کرتب  دکھانے والے نے اپنے دانتوں سے ٹیبل  اٹھالی۔ بعد میں اس نے اس ٹیبل پر ایک چھوٹے سے بچے کو بٹھادیا اور ان دونوں کو اپنے دانتوں کی مدد سے اوپر اٹھالیا۔ ساحل پر کھڑے ہوئے سیاح یہ منظر دیکھ کر چونک اٹھے کیونکہ انکے  خواب و خیال میں بھی نہیں تھا کہ یہ نظارہ بھی دیکھنے کو ملے گا۔ ان سیاحوں میں سے کسی ایک نے پوری فلم تیار کرکے سوشل میڈیا پر ڈالدی۔ ایک سیاح کا کہنا تھا کہ میں نے بھی کبھی میز کو اس طرح سے اٹھانے کی کوشش کی مگر بری طرح ناکام ہوا تھا چہ جائیکہ اس کرتب باز نے ٹیبل پر بچہ بھی کھڑا کردیا اوران دونوں کو پھر اپنے دانتوں کی مدد سے اٹھالیا اسکا مطلب یہ ہے کہ اسکے دانت بہت مضبوط ہیں۔ میں نے اس سے قبل ایسا منظرنہیں دیکھا۔ بڑی ایمانداری سے کہتا ہوں کہ یہ کارنامہ  تو سنہری حرفوں میں لکھنے کے قابل ہے او راس شخص کو ٹی وی شو ’’بریٹن گوٹ ٹیلنٹ ‘‘ میں لانا چاہئے۔ اس سارے کرتب کیلئے اسے بہت محنت کرنا پڑی ہوگی۔ پہلا سوال تو ہے کہ یہ خیال اسے کیسے آیا۔ سیاح نے کہا کہ یہ کرتب دکھانے کے  بعد اس نے مزید کرتب بھی دکھائے جس میں آگ کا استعمال کیا گیا تھا۔

شیئر: