استنبول ...وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بیت المقدس کے بارے میں او آئی سی کے غیرمعمولی سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے استنبول پہنچ گئے۔وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف بھی ہمراہ ہیں۔سربراہ اجلاس میں امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔ا و آئی سی رہنما صورتحال سے نمٹنے کے طریقوں پر غور کرینگے۔وزیراعظم شاہد خاقان اسلامی تعاون تنظیم پر زور دیں گے کہ بیت المقدس کے معاملے پر مشترکہ موقف اپنا یاجائے اور امریکی انتظامیہ سے فیصلے پر نظرثانی کے لئے زور دیاجائے۔سربراہ اجلاس سے قبل وزرائے خارجہ کا اجلاس ہو گا جس میں وزیر خارجہ خوا جہ محمد آصف شرکت کرینگے۔واضح رہے کہ او آئی سی کا خصوصی اجلاس ترک صدر طیب اردگان نے طلب کیا ہے۔