آرکنساس ..... آرکنساس میں والدین کیخلاف پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے جو اپنے 3 بچوں سے دن دہاڑے زیورات کی دکانوں پر چوریاں کرایا کرتے تھے۔ حکام کا کہناہے کہ صرف ایک دکان پر 30ہزار ڈالر مالیت کے زیورات چوری کئے گئے۔ والدین اور بچوں کو دکان پر لگے ہوئے کیمرے کی مدد سے پکڑا گیا۔ وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بچوں کی ماں انہیں بتا رہی ہے کہ وہ کس جگہ جاکر زیورات جیبوں میں چھپائیں۔ یہ خاتون پہلے تو دکان میں گھس کر ایسی جگہ کا انتخاب کرتی ہے جہاں بھیڑ نہ ہو اور پھر بچوں کو ہدایت دیتی ہے اور یہ بچے بھی اپنی ماں کی ہدایت پر پورا عمل درآمد کرتے ہیں۔