قطر کا قومی بجٹ بھاری خسارے پر مشتمل
ریاض .... 2018ءمیں قطر کا قومی بجٹ 7.7ارب ڈالر خسارے کا ہوگا۔ گزشتہ 2برسوں سے قطرکا قومی بجٹ خسارے میں چل رہا ہے۔ تیسرا سال بھی اسی کی نذر ہوجائیگا۔ یہ بات قطری وزارت خزانہ کے ذرائع نے مغربی خبررساںایجنسی کے نمائندے کو بتائی۔ توقع یہ ہے کہ قطری بجٹ کے اخراجات کا تخمینہ 55.4ارب ڈالر اور آمدنی کا تخمینہ 47.7ارب ڈالر ہوگا۔