Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ.....دہشتگردی

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار” عکاظ“ کے کالم کا ترجمہ نذر قارئین ہے :۔
امریکہ دہشتگردی کو پانی دے رہا ہے!
خالد السلیمان ۔ عکاظ
امریکی صدر ٹرمپ نے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرکے مشرق وسطیٰ میں چمکدار نعروں کے سوداگروں، دہشتگردوں اور انتہا پسندو ںکو سفینہ نجات فراہم کردی۔ امریکی حکومت دہشتگردوں کو اپنی سرگرمیاں تیز کرنے کیلئے مطلوب خوراک فراہم کرنے کی ذمہ دار بن گئی۔
امریکی حکومت کی یہ عذر تراشی کہ صدر ٹرمپ نے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرکے القدس کی سرحدی حد بندی نہیں کی ، یہ آنکھوں میں دھول جھونکنے کے سوا کچھ نہیں۔ اس عذر کا واحد مقصد صدرٹرمپ کے فیصلے پر آنیوالے ردعمل کو کنٹرول کرنا ہے۔ امریکی صدر نے القدس سے متعلق فیصلہ کرکے اسرائیل کے ناجائز قبضے کی جڑیں مزید گہری کردیں۔ اسرائیل نے امن عمل کیلئے ایسا کچھ نہیں کیا تھا کہ امریکہ اسے اتنے بھاری انعام سے نواز دے۔ دوسری جانب کئی برس سے معطل امن مذاکرات کا جمود توڑنے کی ضرورت تھی نہ کہ زخم زخم امن عمل کو مزید زک پہنچانے کی۔
عرب حکومتوں کے ردعمل ، مظاہرو ںاور ہنگاموں سے عرب زخم مزید گہرا ہوگا البتہ میں اُن عرب سیاستدانوں کے بیانات سے اختلاف کرنا ضروری سمجھتا ہوں جنہوں نے امریکی صدر کے فیصلے کو اسرائیل کی جانبداری قرار دیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ اسرائیل کے قیام کے روز اول سے اسکے ساتھ ہے۔ امریکہ میں آنے والی ہر حکومت کی پالیسی اسرائیل کی سیاسی، عسکری، اقتصادی اور ثقافتی حمایت کی نمائندہ رہی ہے۔
امریکہ کے نائب صدر جلد ہی مشرق وسطیٰ کا دورہ کرکے عربوں کے غصے کو جذب کرنے کی کوشش کرینگے۔ وہ میٹھی میٹھی باتیں کرکے عربوں کو تھپکانے کی کوشش کرینگے۔ اس موقع پر ہم یہی کہہ سکتے ہیں کہ امریکہ ہم سے وعدے کرتا ہے او راسرائیل کیلئے فیصلے کرتا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر:

متعلقہ خبریں