Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی اسمبلی سے اپوزیشن کا پھر واک آوٹ

اسلام آباد... قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے فاٹا اصلاحات بل پیش نہ کئے جانے پر پھر واک آوٹ کیا۔ بدھ کو بھی فاٹا اصلاحات سے متعلق بل ایجنڈے میں شامل نہیں کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی نوید قمر نے کہا کہ پوری قوم ایک طرف کھڑی ہے اور حکومت دوسری طرف ہے۔ فاٹا اصلاحات بل کو ایجنڈے سے نکال کر پارلیمنٹ کی توہین کی گئی۔ مشترکہ اپوزیشن کے فیصلے پرمتفق ہیں۔فاٹا بل ایجنڈے میں شامل کرنے تک واک آوٹ کرتے رہیں گے۔حکومت اپوزیشن ارکان کے بغیر اجلاس چلا سکتی ہے تو چلا لے۔ عوامی مسلم لیگ کے رکن اسمبلی شیخ رشید نے کہا کہ فاٹا صلاحات کا بل حکومت کیوں نہیں لا رہی۔ صرف دو پارٹیوں کی وجہ سے پارلیمنٹ کی توہین نہ کی جائے۔ اسپیکرنے کورم پورا نہ ہونے پر کارروائی ملتوی کردی۔

شیئر: