Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

او آئی سی جنرل اسمبلی کا اجلاس بلائے ،خواجہ آصف

استنبول... او آئی سی وزرائے خارجہ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے امریکی اعلان کی شدید مذمت کی ہے۔استنبول میں اوآئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس میں فلسطین سے اظہار یکجہتی اور مشترکہ قرارداد منظور کی گئی جسے سربراہی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہاکہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے ۔ اسے اسرائیلی دار الحکومت تسلیم کرنا عالمی قوانین کے منافی ہے۔ اس کی حیثیت تبدیل کرنے کی کوئی بھی کوشش ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کے مترادف ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کے جذبات بھی عالمی برادری کے جذبات میں شامل ہیں۔ پارلیمنٹ نے متفقہ قراردادوں کے ذریعے امریکی اعلان کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے سے مشرق وسطی امن عمل میں غیر جانبدار ثالث کے طور پر امریکہ کا کردار متاثر ہواہے۔ اگر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کوئی کارروائی نہیں کرتی تو پھر او آئی سی کو صورتحال پر غور کے لئے جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بلانا چاہیے۔ تمام اسلامی ممالک صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف مضبوط ردعمل دیں۔

شیئر: