انگلش پریمیئر لیگ:چیلسی نے ہڈرز فیلڈ کو 1-3سے ہرا دیا
لندن: انگلش پریمیئر فٹبال لیگ کے ایک میچ میں چیلسی نے ہڈرز فیلڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-3 سے ہرا دیا۔ انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی نے ہڈرز فیلڈ کیخلاف بہترین کھیل پیش کیا۔فاتح ٹیم کی جانب سے 23 ویں منٹ میں پہلا گو کر کے برتری حاصل کرلی گئی۔ چیلسی کی جانب سے ویلیئن نے 43 ویں منٹ میں دوسرا گول کر دیا۔ بھرپور فارم میں موجود چیلسی کی ٹیم کو تیسری کامیابی 50 ویں منٹ میں ملی۔ ہڈرز فیلڈ کی جانب سے کھیل ختم ہونے سے کچھ دیر قبل ایک گول کیا جو ان کی جیت کیلئے ناکافی ثابت ہوا۔