Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

124ارب روپے کی بجلی چوری ہور ہی ہے،اویس لغاری

اسلام آباد... وفاقی وزیر پاور اویس خان لغاری نے کہا ہے کہ ملک میں لوڈشیڈنگ ختم ہو چکی ہے۔ توانائی میں خودکفیل ہیں ۔ ملک میں اضافی بجلی موجود ہے۔ حکومت پرائیویٹ کمپنیوں کو ملک میں بجلی پیداواری منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ توانائی کے متبادل ذرائع سے بجلی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ملک میں اس وقت 124ارب روپے کی بجلی چوری کی جاری ہے جس کا بوجھ عام صارفین اٹھا رہے ہیں ۔ اس بوجھ کو ختم کرنا ہے۔ بجلی چوری کرنے والے علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔کے پی کے میں 126 گر ڈ اسٹیشن پر بہت زیادہ چوری ہو رہی ہے ۔ آئی پی پیز کی ادائیگیوں کا طریقہ کار جلد بنایا جائیگا اور ادائیگیاں کی جائیں گی ۔ جلد پورے ملک میں بجلی کا ترسیلی سسٹم ٹھیک کر دیا جائیگا۔ کمزور سسٹم سے لائن لاسز زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں کے وزیر اعلی کو خطوط لکھے ہیں کہ لا اینڈ آرڈر کی صورت حال کو بہتر بنائیں اور بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاون کرنے میں وزارت کا ساتھ دیں ۔

شیئر: