Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینیوں کے حقوق کے حامی رہیں گے، شاہ سلمان.....اخبار کی شہ سرخیاں

جمعرات 14دسمبر 2017ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” الشرق الاوسط“ کی شہ سرخیاں کچھ اس طرح تھیں:۔

٭ بدعنوانی سے انصاف اور فیصلہ کن انداز میں نمٹا جائیگا، شاہ سلمان۔فلسطینیوں کے مسلمہ حقوق کی تائید و حمایت کرتے رہیں گے، انتہا پسندوں کیلئے سعودی عرب میں کوئی جگہ نہیں ، خادم حرمین شریفین
٭ دنیا بھر کے ممالک مشرقی القدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کریں، اسلامی سربراہ کانفرنس کی اپیل، فلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطینی کاز کی تائید و حمایت پر خادم حرمین شریفین کو خراج تحسین پیش کیا اور امریکی ثالث کے کردار کے خاتمے کا اعلان کردیا
٭ سعودی عرب افریقی ساحل کے ممالک میں انسداد دہشتگردی کا بجٹ فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک
٭ شاہ سلمان اور ابوظبی کے ولی عہد کی ملاقات، القدس بحران اور یمن کے حالات حاضرہ پر تبادلہ خیالات
٭ سعودی ولی عہد اور شیخ محمد بن زاید سے یمن کی التجمع پارٹی کے صدر کی ملاقات
٭ سیاسی وابستگی تبدیل کرنے پر الجزائر میں گرما گرم بحث
٭ امریکہ اور ترکی کے درمیان کشیدگی کا نیا سلسلہ
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: