القدس پراردن، مملکت متفق .....اخبار کی شہ سرخیاں
بدھ 13 دسمبر 2017ءکوسعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الحیاة“ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں :۔
٭ سعودی عرب بجلی کے نئے نرخ تدریجی طور پر نافذ کریگا۔13ملین سعودی شہریوں کو زرتلافی دینے کا فیصلہ، 21دسمبر کو زرتلافی کی پہلی قسط حساب الموطن (سٹیزن اکاﺅنٹ ) میں جمع کردی جائیگی، بجلی کا نیا بل یکم جنوری سے نافذ العمل ہوگا
٭ ریاض میں اردنی ، سعودی سربراہ کانفرنس، عرب امن فارمولے کی پابندی کے عہد کا احاطہ، شاہ سلمان اورشاہ عبداللہ ثانی نے القدس پر امریکی فیصلے کے سنگین نتائج پر تبادلہ خیال کیا
٭ روس نے یمن کے دارالحکومت صنعاءسے اپنا سفارتی مشن نکال کر ریاض منتقل کردیا
٭ ٹریفک خلاف ورزیوں پرلڑکیوں کو جیل بھیجنے کی ذمہ داری محکمے نے سماجی نگہداشت کے اداروں کو تفویض کردی
٭ سعودی آرامکو نے 10برس کے دوران 1.55ٹریلین ریال خرچ کئے
٭ سعودی عرب نے سینما گھر چلانے کیلئے دنیا کے سب سے بڑے ادارے کیساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے
٭ علاقے کے بعض ممالک فلسطین کے بہانے سعودی عرب کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں، فلسطینی سفیر
٭ واشنگٹن نے بشار الاسد کو وحشی قرار دیدیا، مستقبل میں بشار اقتدار سے خارج رہیں گے، جنیوا مذاکرات جمود کا شکار
٭ امریکی صدر ٹرمپ پر چھیڑ خانی کے الزامات اور مستعفی ہونے کے مطالبات دوبارہ شروع
٭ فرانس نے بحیرہ روم سے لیکر تہران تک ایرانی محاذ کو مسترد کردیا
٭٭٭٭٭٭٭