Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان نا اہلی کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد.. سپریم کورٹ عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کا فیصلہ جمعہ کو سنائے گی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔واضح رہے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف 2 درخواستیں دائر کررکھی ہیں جن میں موقف اپنایا تھاکہ عمران خان کو آرٹیکل 63،62 کے تحت نااہل کیا جائے۔ 2013 میں کاغذات نامزدگی میں بنی گالہ کی اراضی سے متعلق جھوٹ بولا۔ دوسری درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان کی پارٹی فارن فنڈنگ سے چلتی ہے۔ پاکستان کے قانون کے تحت کوئی بھی فارن فنڈنگ پارٹی ملک میں انتخابات لڑنے کے اہل نہیں ہوسکتی۔

شیئر: