ودیا بالن بہت باصلاحیت ہیں، نیہا دھوپیا
جمعرات 14 دسمبر 2017 3:00
بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے کہا ہے کہ ودیا بالن بہت اچھی انسان ہونے کے ساتھ ساتھ بہت باصلاحیت اداکارہ بھی ہیں۔ ان کے ساتھ فلم”تمہاری سلو“ میں کام کرنے کا تجربہ بہت شاندار رہا۔ انہوں نے کہا کہ کریئر کے اس مرحلے میں مختلف اداکاراﺅں اور خاص طور پر باصلاحیت اداکارہ ودیابالن کے ساتھ کام کرنا میرے لئے بہت خوشی کی بات ہے۔ کام کے دوران ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔