Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان نااہلی سے بچ گئے

  اسلام آباد...سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے عمران خان نااہلی کیس کا فیصلہ سنا دیا ۔ عمران خان نااہلی سے بچ گئے۔ چیف جسٹس نے سب پہلے فیصلے میں تاخیر پر معذرت کی اور کہا کہ تاخیر کی وجہ فیصلے کی ڈرافٹنگ تھی۔ کورٹ نمبر1 جہاں پانامہ کیس کا فیصلہ سنایا گیا و ہیں یہ فیصلہ سنایا گیا ۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان نیازی سروسز کے شیئر ہولڈر یا ڈائریکٹر نہیں تھے۔ عمران خان نے فلیٹ ایمنسٹی اسکیم میں ظاہر کردیا تھا۔ سپریم کورٹ نے تحریک انصاف غیر ملکی فنڈنگ کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا ۔ عدالت نے کہا کہ غیر ملکی فنڈنگ کا معاملہ صرف وفاقی حکومت دیکھ سکتی ہے۔ ن لیگ کے رہنما کی درخواست خارج کردی گئی۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے لئے سپریم کورٹ میں 2 درخواستیں دائر کی تھیں۔ فیصلہ جمعہ کو دوپہر 2 بجے سنایا جائے گا۔ عدالت نے سماعت مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔کیس کی آخری سماعت میں چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے تھے کہ عمران خان نے لندن فلیٹ ظاہر کیا لیکن کبھی آف شور کمپنی ڈکلیئر نہیں کی۔

شیئر: