Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین نیٹ بال: پاک ہند فائنل میں

 
کوالالمپور: پاکستان ایشین نیٹ بال چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں سنگاپور کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا جبکہ ٹرافی کےلئے ٹیم کا اتوار کو روایتی حریف ہند سے سامنا ہوگا۔ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری ایشین نیٹ بال چیمپیئن شپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار مقابلے کے بعد سنگاپور کو 63 کے مقابلے 75 گول سے شکست دیدی۔
مزید پڑھیں:کھیلوںسے پاک ہند کشیدگی ختم ہو سکتی ہے
اس سے قبل سیمی فائنل میں ہند نے دلچسپ اورسخت مقابلے کے بعد میزبان اور دفاعی چیمپیئن ملائیشیا کو 44 کے مقابلے47گول سے شکست دے دی۔اس سے قبل گروپ میچ میں پاکستان نے ہندکو 41-70کے واضح فرق سے شکست دی تھی ۔ ایشین نیٹ بال چیمپیئن شپ میں پاکستانی ٹیم اپنا کوئی میچ نہیں ہاری ۔
 

شیئر: