Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گبون پولیو سے آزاد ریاست قرار

لبریویلی۔۔۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ( ڈبلیو ایچ او ) نے نئی اطلاعات یا شکایت میں کمی کی بنیاد پر وسطی افریقی ملک گبون کو ’ پولیو سے آزاد ملک‘ قرار دے دیا۔گبون وسطی افریقہ کے مغربی ساحل پر واقع ہے اور یہ تقریباً 2 لاکھ 70 ہزار اسکوائر کلو میٹر رقبے پر مشتمل ہے جبکہ اس کی آبادی 20 لاکھ کے قریب ہے۔ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق اس اعلان کے باوجود اقوام متحدہ کے صحت سے متعلق ادارے نے کمزور بیماری کی ممکنہ علامات کی نگرانی جاری رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کی سفارش کی ہے۔گبون کے وزیر صحت ڈینس میکامنے ایڈزڈزی نے والدین پر زور دیا کہ وہ اس وائرس کو دوبارہ آنے سے روکنے کے لیے اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانا جاری رکھیں۔
 
 

شیئر: