ریاض- - - - - - معروف مصری سرمایہ کار اور العربی بینک کے چیئرمین صبیح المصری نے مختلف مقدمات میں خود کو حراست میں لئے جانے کے دعوؤں کو من گھڑت قرار دیدیا۔ المصری نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر انہیں حراست میں لئے جانے کے دعوے کئے جا رہے ہیں جو سراسر غلط ہیں۔ نہ مجھے حراست میں لیا گیا نہ مجھ سے پوچھ گچھ ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ بعض مقامی حکام ان کے گھر آئے تھے اس موقع پر انہو ںنے مجھ سے ایک سوال کیا تھا جس کا میں نے جواب دے دیا۔ اس وقت میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر پر ہی تھا اس سے زیادہ کچھ بھی نہیں ہوا۔ المصری 2012ء سے العربی بینک کے چیئرمین ہیں۔ عبدالحمید شومان کے استعفیٰ کے بعد چیئرمین بنے تھے۔ شومان کے خاندان نے 1930ء میں العربی بینک قائم کیا تھا۔