Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

14 ویں کے چاند کی وجہ سے موٹر سائیکل حادثات میں اضافہ

    انٹاریو۔۔۔۔۔۔  ایک نئی جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل کے مہلک حادثات عام طور پر اس وقت زیادہ ہوتے ہیں جب  پورا چاند  روشن ہوتا ہے۔  رپورٹ کے مطابق  چاند کی روشنی کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار کی توجہ بھٹک جاتی ہے  جس کی وجہ سے  اس کی  توجہ ٹریک  پر نہیں رہتی۔  امریکہ،  برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا میں پچھلے 30 سال کے دوران ہونے والے حادثات  کا جائزہ لینے کے بعد یہ رپورٹ تیار کی گئی ہے۔  رپورٹ میں بتایا گیا کہ  مکمل چاند کے دو دن  ان  موٹرسائیکل سواروں کیلئے انتہائی  خطرناک ثابت ہوئے۔ ٹورنٹو یونیورسٹی کے ایک ریسرچر نے کہا ہے کہ  خاص طور پر  14 ویں کے چاند کے موقع پر گاڑی چلاتے ہوئے پوری توجہ  سڑک  پر ہونا چاہیئے۔  ہیلمٹ پہنا ہو، ہیڈ لائٹس روشن ہوں جبکہ سڑک پر  گڑھوں پر بھی نظر رکھی جائے۔  اس کے علاوہ  ٹریفک قوانین  کی  قطعاً  خلاف ورزی نہ کی جائے، کرتب دکھانے سے گریز کیا جائے۔

شیئر: