Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

762کلو گرام حشیش کی اسمگلنگ ناکام

ریاض۔۔۔۔سعودی عرب کے جنوبی سرحدوں کے محافظوں نے نصف ٹن سے زائد حشیش اور سیکڑوں نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔تفصیلات کے مطابق جنوبی جازان،نجران اور عسیر کے سرحدی محافظوں نے 762کلو حشیش اور 490نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔23ایتھوپین اسمگلر، 4یمنی، 2سعودی اور 2نامعلوم ملک کے باشندے گرفتار کرلئے گئے۔

شیئر: