Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویرات اور انوشکا کے اثاثے حیران کن

ممبئی۔۔۔۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی جوڑی ’’ار ب پتی‘‘ بن گئی جن کے مجموعی اثاثوں کی مالیت تقریباً6ارب روپے سے زائد ہے۔جہاں کوہلی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیں وہیں انوشکا بھی پیچھے نہیں ۔وہ ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 5کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔ کوہلی ایک ون ڈے کی فیس 6لاکھ روپے جبکہ ٹیسٹ میچ کی فیس 15لاکھ روپے وصول کرتے ہیں ۔ اسی طرح آئی پی ایل کے ایک سیزن سے وہ 14کروڑ روپے کمالیتے ہیں۔ لگژری کاروں کے شوقین ہیں۔ ان کے پاس 6لگژری گاڑیاں موجود ہیں جن کی مالیت 9کروڑ روپے ہے۔ علاوہ ازیں جرمنی کے اسپورٹس برانڈ پوما سے بھی 8سال کیلئے 110کروڑ روپے کا معاہدہ کررکھا ہے اور سالانہ 120کروڑ روپے سالانہ کماتے ہیں ۔ ہندوستانی کپتان دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کرکٹرز میں شمار ہوتے ہیں ۔

شیئر: