سرینگر ۔۔۔۔سینیئر کانگریسی لیڈراور سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز نے کہا ہے کہ کانگریس کے نومنتخب صدر راہول گاندھی نے گجرات کی انتخابی مہم میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ برسوں بعد گجرات کے سیاسی منظر پر کانگریس نے اپنا اثر جمایا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو سبقت ملی کیونکہ اس جماعت نے پہلے کے مقابلے میں 19مزید نشستیں حاصل کیں۔ سوز نے کہا کہ راہول گاندھی کی قیادت نے گجرات کے عوام کو متاثر کیا ۔مجھے امید ہے کہ راہول گاندھی کی سرگرمیاں گجرات میں جاری رہیں گی اور انہیں چاہئے کہ وہ حزب اختلاف کی دوسری جماعتوں کے ساتھ اپنے تعلقات استوارکریں۔