Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے لئے عالمی بینک کی امداد

واشنگٹن...عالمی بینک نے پاکستان کے لئے 82 کروڑ 50 لاکھ ڈالر امداد کی منظوری دے دی۔بیان کے مطابق بجلی کے نظام و ترسیل، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری لانے کے لئے امداد دی جا رہی ہے۔ 42 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سے نیشنل ٹرا نسمیشن ماڈرنائزیشن پروجیکٹ ون کو جدید تقاضوں پر استوار کیا جائے گا۔بجلی کے نظام میں بہتری کے منصوبوں سے براہ راست غریب طبقے کا فائدہ پہنچے گا۔ 40 کروڑ ڈالر وفاقی اور صوبائی سطح پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے استعمال کئے جائیں گے ۔ 

شیئر: