Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوام کی خدمت جاری رکھیں گے،نواز شریف

  لاہور...سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کے ووٹ کے تقدس کے تحفظ کے لئے ہر شہر اورہر صوبے میں جاوں گا۔ عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔ ن لیگ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر رہی ہے ۔2017ختم ہو رہا ہے ،2018میں عام انتخابات ہونگے۔ حکومت مدت پوری کرے گی۔حکومت کے جانے کی تاریخیں دینے والے کہاں گئے۔ لاہور میں لیگی رہنماوں اور کارکنوں نے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ وزرتِ عظمیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی سزا کیوں دی گئی۔ ذرائع کے مطابق سابق وز یراعظم نے لیگی رہنماوں سے سیاسی و ملکی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت کی۔دریں اثناءنواز شریف نے نمازجمعہ جاتی امرا کی مسجد میں اد کی۔ اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی ۔

شیئر: