واشنگٹن۔۔۔امریکی وزیردفاع جیمز میٹِس گوانتاناموبے پہنچ گئے ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جیمزمیٹِس اس جزیرے پر واقع فوجی اڈے کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس دورے میں وہ متنازعہ حراستی مرکز نہیں جائینگے۔ پینٹاگون کیمطابق اس دورے کے دوران جیمزمیٹِس گوانتاناموبے میں تعینات فوجیوں سے ملاقات میں انہیں ملک کیلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کرینگے۔ واضح رہے کہ گوانتانامو میں قائم متنازعہ حراستی مرکز امریکہ نے 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد قائم کیا جہاں اب بھی متعدد قیدی موجود ہیں۔