بارسلونا۔۔۔ا سپین کے کاتالونیہ ریجن میں علیحدگی پسندوں نے وسط مدتی انتخابات میں پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرلی ہے جس کے بعد ملک میں سیاسی بحران مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔ ووٹ ڈالنے کی شرح ریکارڈ 99.99 فیصد رہی۔ انتخابی نتائج کے بعد خطے کا مینڈیٹ ایک بار پھر میںعلیحدگی پسندوں کو مل گیا ہے جنہوں نے خود ساختہ جلاوطنی اور جیلوں میں رہ کر انتخابی مہم چلائی۔ ان انتخابات میں سیاسی جماعتوں کو منقسم مینڈیٹ ملا ہے۔ کاتالونیہ کی 135 رکنی علاقائی پارلیمنٹ میں علیحدگی پسندوں کی 3 جماعتوں کو70 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ تحلیل شدہ پارلیمنٹ میں ان کے اراکین کی تعداد 72 تھی۔