Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3طلاق سے متعلق بل اگلے ہفتےلوک سبھا میں پیش ہوگا

    نئی دہلی۔۔۔۔۔3طلاق کو قابل گرفت جرم قرار دیئے جانے والا بل اگلے ہفتے لوک سبھا میں پیش کیا جائیگا۔ پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال نے ایوان میں 27دسمبر سے شروع ہونیوالی کارروائیوں کی تفصیلات بتائیں۔انہوں نے بتایا کہ مسلم خواتین (شادی کا تحفظ بل ) 2017ء اگلے ہفتے ایوان میں پیش کیا جائیگا۔ مجوزہ بل میں 3طلاق دینے والے افراد کو 3سال قید کی سزا اور متاثرہ بیوی کو نان نفقہ دینے کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔

شیئر: