گاندھی نگر ۔۔۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی کو آج متفقہ طور پر ریاست میں بی جے پی قانون ساز پارٹی کا لیڈر جبکہ نتن پٹیل کو قانون ساز پارٹی کا نائب رہنمامنتخب کرلیا گیا اور ساتھ ہی مسلسل دوسری مرتبہ ریاست کی کمان سنبھالنے کا راستہ صاف ہوگیا۔ مرکزی وزیر خزانہ اور ارون جیٹلی کی موجودگی میں ریاست کے صدر دفتر میں نومنتخب اراکین کی میٹنگ ہوئی جس میں روپانی اور نتن کو متفقہ طور پر لیڈر اور نائب منتخب کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ کی تقریب حلف برداری 25دسمبر کو متوقع ہے۔ واضح ہوکہ آنندی بین کے استعفے کے بعد 7اگست 2016ء کو روپانی وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہوئے تھے ، وہ 6مرتبہ رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ بی جے پی نے امسال گجرات کا الیکشن انہی کی قیادت میں لڑا ۔