الہ آباد۔۔۔فرضی کمپنیاں بناکر فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے نام پر کی گئی 200کروڑ روپے کی دھوکے بازی کے معاملے میں ایس ٹی ایف مس جموں منتخب ہونے والی انارہ گپتا کو نوٹس جاری کریگی۔ لکھنؤ اور الہ آباد میں انارہ گپتا کے خلاف معاملات درج کرائے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان نے بیان میں بتایا کہ انارہ گپتا فرضی کمپنیوں میں ڈائریکٹر ہیں ۔ چونکہ معاملہ دھوکہ دہی کا ہے اس لئے ایس ٹی ایف اور پولیس انارہ گپتا کا موقف جاننے کے بعد انارہ کو نوٹس جاری کریگی۔ ساتھ ہی ممبئی پولیس کو بھی کاپی بھیجی جائیگی۔ امپرر میڈیا اینڈ انٹر ٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ اور پن کارپ کوائن نامی کمپنیاں بناکر 200کروڑ روپے کی آن لائن جعلسازی معاملے میں سول لائن اور لکھنؤ کے وبھوتی کھنڈ تھانے میں مقدمات درج کئے گئے جن میں انارہ گپتا کو نامزد کیا گیا ۔