نئی دہلی۔۔۔۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن سے کہا ہےکہ کینسر کے مرض میں مبتلا پاکستانی شہری کو میڈیکل ویزا جاری کیا جائے۔ مقبول احمد قریشی نامی مریض کینسر کے چوتھے اسٹیج پرہیں اور انہوں نے ٹویٹر کے ذریعے سشما سوراج سے مدد کی اپیل کی تھی ۔ سشما سوراج نے ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ میں نے اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ پاکستانی شہری مقبول احمد قریشی کو ہند وستان میں علاج کیلئے میڈیکل ویزا جاری کرے ۔