راجستھان میں مسافر بس دریا میں جاگری،32افراد ہلاک ،10زخمی
جے پور۔۔۔۔۔۔ راجستھان میں مسافر بس کے حادثے میں کم از کم32افراد ہلاک اور10زخمی ہو گئے ۔ سوائے مادھو پور ضلع میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا، جب مسافر بس دریائی پْل سے گزر رہی تھی۔
ذرائع کے مطابق بس ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری سے دوسری گاڑی کو اوورٹیک کرررہا تھا کہ بس اس کے قابو سے باہر ہوگئی اورپْل سے نیچےدریامیں جاگری جس سے
بس میں سوار 32مسافر ہلاک اور 10زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی مجسٹریٹ کیلاش چند ورما اوربچاؤ و راحت رسانی کا عملہ موقع پر پہنچ کرکارروائی شروع کردی۔
امدادی عملے نے بس میں پھنسے ہوئے افراد کی نعشیں نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اور زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا۔پولیس نے ڈرائیور کے خلاف رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔